بھوبنیشور۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک نے ایک ٹریلین ڈالر کی اڈیشہ کی معیشت کے امکانات کے عنوان سے اڈیشہ کے مستقبل کے متعلق ایک رپورٹ چہارشنبہ کو جاری کی۔ اس رپورٹ کو جے ایس ڈبلیو اور پی ڈبلیو سی نے مل کر تیار کیا ہے۔ پٹنائک نے کہا کہ ریاست اڈیشہ کے چونکہ قدرتی وسائل بہت زیادہ ہیں اس لیے اڈیشہ اپنی موافق سرمایہ کارانہ پالیسیوں کے سبب اپنا مقصد حاصل کرنے کے قریب ہے۔ اس کے اساسی ڈھانچوں میں ربط اور اس کی ماہر عددی طاقت ریاست کے منصوبوں کی تکمیل میں مددگار ہوگی۔
لیفٹننٹ جنرل سگٹ سنگھ کے یوم پیدائش پر صد سالہ تقاریب کا انعقاد
جئے پور۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ جنرل سگٹ سنگھ کی پیدائش کی صدسالہ تقاریب راجستھان میں منائی جارہی ہیں۔ تین ستارے والے انڈین آرمی کے جنرل سگٹ سنگھ کسم ویر گائوں میں 14 جولائی 1919ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گوا اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے میزورام بغاوت کو کچلنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ جنگوں کے درمیان اپنی فوج کی بہترین کمان سنبھالنے کے لیے انہیں پدمابھوشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے 1967 میں سکم میں کہساری ڈیویژن کی بھی کمان سنبھالی تھی اور ’’ناتھولا‘‘ کے مقام پر چینی افواج سے سخت مقابلہ کیا تھا۔
کشمیر میں ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک
سرینگر۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق جموں و کشمیر کے ک مپواڑہ ضلع میں ہائی ٹنشن گرنے سے تین افراد اس کی زد میں آکر جھلس گئے۔ تنگدھیر میں واقع نرد گائوں میں یہ واقعہ پیش آیا جس میں عبدالقدیر، تعبیر احمد اور قاری نواز احمد ہائی ٹنشن وائر کی زد میں آنے سے شدید جھلس گئے۔
