اڈیشہ: قطعی فہرست رائے دہندگان کی 21جنوری کو اشاعت

   

بھوبنیشور ۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ کے چیف الکٹورل آفیسر ( سی ای او) سریندر کمار نے آج کہا کہ آ:ندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے لئے قطعی فہرست رائے دہندگان 21جنوری کو شائع کی جائے گی ۔ کمار نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کا کام جاری ہے اور قطعی فہرست 21جنوری کو شائع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں یہ سمجھا گیا تھا کہ فہرست رائے دہدنگان 4جنوری کو جاری ہوگی لیکن اب اسے 21جنوری کو شائع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سی ای او نے اس مقصد سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مزید 15دن کا وقت طلب کیا تھا جسے منطور کیا گیا ۔