اڈیشہ میں ایس او جی جوانوں کے الاؤنس میں اضافہ

   

بھونیشور: اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے ریاست میں اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے جوانوں کے لیے اسپیشل رسک الاؤنس کو 8,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کردیا ہے ۔ ماجھی نے چہارشنبہ کو چھتیس گڑھ پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ایس او جی کے جوانوں کو مبارکباد دی۔ اس آپریشن میں نواپڈا ضلع کی سرحد سے متصل چھتیس گڑھ کے کلہاڑی گھاٹ علاقے میں 14 ماؤنواز مارے گئے تھے ۔وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ریاستی حکومت نے فوجیوں کو دیے جانے والے خصوصی الاؤنس (رسک الاؤنس) کو 8,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماجھی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اوڈیشہ میں نکسل مخالف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔