اڈیشہ میں ترقی کا نیا دور شروع، صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا: مودی

   

بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ اڈیشہ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ، جس سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ مودی نے چنڈیکھول میں پٹرولیم، قدرتی گیس، جوہری توانائی، روڈ ویز، ریلوے اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں 19,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کچھ کو قوم کے نام وقف کیا۔ جاج پور ضلع کے چنڈیکھول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھگوان جگن ناتھ اور ماں برجا کے آشیرواد سے آج جاج پور اور اڈیشہ میں ترقی کی نئی ہوا چلنے لگی ہے ۔ وزیر اعظم نے ترقی یافتہ ہندوستان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
کیلئے کام کرتے ہوئے ملک کی موجودہ ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے حکومت کے وژن کو سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں مشرقی ریاستوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔