اڈیشہ میں 72سالہ خاتون 3سال سے ٹائیلٹ میں مقیم

   

٭ اڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں 72سالہ بیوہ قبائیلی خاتون گذشتہ تین برسوں سے ٹائیلٹ میں زندگی گذار رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اُس کے خاندان کے بعض ارکان ٹائیلٹ کے باہر قیام کئے ہوئے ہیں ۔ویلیج سرپنچ نے بتایا کہ مکان تعمیر کرنے کا اس کو اختیار حاصل نہیں ہے ۔ اس اسکیم کے ذریعہ زائد مکانوں کی تعمیر کرنے کے احکامات آنے پر میں گھر اس خاتون کو حوالہ کروں گا ۔ خاتون کا نام دروپدی بہرا ہے ۔