اڈیشہ ٹرین حادثہ میں ہوئی اموات کے سلسلے میں ممتا بنرجی کے دعوی کو وزیر ریل نے بتایا غلط

,

   

نئی دہلی:اڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد کو لے کر مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آمنے سامنے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل بالاسور میں جائے واقعہ کا جائزہ لینے پہنچیں ممتا بنرجی نے یہاں 500 سے زیادہ مسافروں کی موت ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ۔ حالانکہ وہاں موجود وزیر ریل اشونی ویشنو نے ان کے اس دعوی پر فورا ہی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 238 کی تصدیق ہوئی ہے ۔ممتا بنرجی نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس حادثہ کی اچھی طرح جانچ ہونی چاہئے ۔ اتنے لوگوں کی زندگیاں تلف ہوگئی ہیں ۔ میں نے تو سنا ہے کہ اس میں (مہلوکین کی تعداد) 500 بھی ہوسکتا ہے ۔ اس پر وہیں پر موجود وزیر اعلی نے انہیں درمیان میں ہی ٹوکتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 238 افراد کی موت کی آفیشیل طور پر تصدیق ہوئی ہے۔