بھونیشور۔ اوڈیشہ میں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبائی بیماری کے 571 نئے معاملات آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 10000 سے تجاوز کرگئی جبکہ چار مریض کی اس بیماری سے موت کے ساتھ ہی مرنے والوں تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 571 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10097 ہوگئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں چار مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے ۔ریاست میں دو مزید کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے لیکن انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی موت دوسری بیماریوں سے ہوئی ہے ۔ یہاں ایسے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں کورونا سے ہونے والی چار اموات میں سے تین گنجم ضلع میں اور ایک کٹک ضلع میں ہوئی ہے ۔محکمہ صحت نے ٹوئیٹ میں کہا،نجم ضلع کے اسپتال میں ذیابیطس میں مبتلا دو اور ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔ چین کے مقابلے میں ممبئی شہر میں یکم جولائی سے روزانہ 1100سے زیادہ میں نئے مریضوں کا انداج ہو رہا ہے ۔