اڈیشہ کے اسٹیل پلانٹ میں گیس اخراج سے 4ہلاک

   

راورکیلا : اڈیشہ کے راورکیلا اسٹیل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث چہارشنبہ کی صبح چار ملازم ہلاک اور چھ دیگر بیمار ہوگئے ۔ گیس کا اخراج پلانٹ کے کوئلے کی کیمیائی یونٹ میں ہوا۔موصولہ اطلاع کے مطابق پلانٹ میں کام کرنے والے 6 ملازمین گیس لیکیج کے باعث بیمار ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر تمام بیمار ملازمین کو پلانٹ کی ڈسپنسری میں داخل کرایا گیا ، جہاں سے چار افراد کو بہتر علاج کے لئے اسپات جنرل اسپتال لے جایا گیا۔آئی جی ایچ میں داخل دو ملازمین کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ، جبکہ دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے ۔