بھونیشور: لوکو پائلٹ کی چوکسی نے اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ایک اور مسافر ٹرین حادثے کو ٹالنے میں مدد کی، حکام نے تفصیلات فراہم کی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھدرک سے بالاسور جانے والی ایک میمو ٹرین منگل کو نیلاگیری ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک لوپ لائن ٹریک میں غلطی سے گھس گئی جہاں دیکھ بھال کا کام جاری تھا۔خوش قسمتی سے لوکو پائلٹ نے ایک بے ضابطگی کا پتہ لگایا اور فوری طور پر بریک لگا دی، جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا۔ یہ واقعہ بہناگا بازار اسٹیشن سے محض 15کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا گیا ہے، جہاں 2 جون کی شام کو ٹرپل ٹرین کا سانحہ پیش آیا تھا، جس میں کم از کم 293 افراد ہلاک ہوئے۔میمو ٹرین کے لوکو پائلٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ٹرین 7 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی اور ٹریک ٹھیک سے نہیں لگایا گیا تھا، ٹرین کے پٹری سے اترنے کا کوئی امکان نہیں تھا لیکن پٹریوں کو نقصان پہنچا تھا۔ پوائنٹ پھٹ سکتا تھا۔”تقریباً ایک گھنٹے تک اس مقام پر رکنے کے بعد ٹرین نے بالاسور کی طرف اپنا سفر دوبارہ شروع کیا۔ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لاپرواہی برترنے پر نیلاگیری ریلوے اسٹیشن کے پوائنٹس مین اور اسٹیشن ماسٹر کو معطل کردیاگیا ہے۔
