اڈیشہ کے گانجہ کی آندھراپردیش منتقلی ناکام

   

ایکسائز انفورسمنٹ حکام کی منظم منصوبہ بندی سے دو افراد گرفتار

نظام آباد :12؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اڈیشہ میں اگائی جانے والی گانجہ کو آندھرا پردیش کے راستے ناندیڑ منتقل کیا جا رہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ایکسائز انفورسمنٹ حکام نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 20 لاکھ روپے مالیت کی گانجہ برآمد کر لیا۔ یہ بات نظام آباد ایکسائز ڈپٹی کمشنر سومی ریڈی نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ بانسواڈہ ایکسائز آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ نلگنڈہ ضلع کے امبالا دیہات سے تعلق رکھنے والے تروپتی اور کاماریڈی ضلع کے گاندھاری منڈل، جیمینی تانڈہ کے رہائشی ساثنم، سرینو، شنکر، ونود مل کر گانجہ کی اسمگلنگ کر رہے تھے۔اس بات کی اطلاع پر نظام آباد ایکسائز انفورسمنٹ سرکل انسپکٹر سوپنا کی قیادت میں نظام ساگر منڈل، ماگی چوراستہ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک اسکارپیو گاڑی میں 90.8 کلو گانجہ برآمد کیا گیا۔ اس دوران نلگنڈہ ضلع کے امبالا گاؤں کے تروپتی اور گاندھاری جیمینی تانڈہ کے ساثنم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ تین دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔