اڑیسہ: عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ، چھ ماہ میں 1005واقعات

,

   

میوربھنج(اڑیسہ): ریاست اڑیسہ کے ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر عصمت ریزی کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔ ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی نارا سنگھ مشرا نے بتایا کہ ریاست میں پچھلے چھ مہینوں کے دوران 1,005نابالغ لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حکومت اس معاملہ میں کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ملزمین کو سزا دے رہی ہے۔“

بی جے ڈی کے رکن اسمبلی لتیکا پردھان نے بھی اس معاملہ پرافسوس کا اظہار کیا اور ان واقعات کے پیش نظر اسمبلی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دی۔