بھوبنیشور: اڑیسہ میں آئے کچھ دن قبل طوفان جسے ”فانی“ طوفان کے نام سے جانا جارہا تھا۔ اب یہ طوفان تھم گیا ہے لیک جاتے جاتے کئی نقصان کرتا گیا۔ وزیر برائے اطلاعات سنجے سنگھ نے بتایا کہ طوفانن فانی سے کئی اسکولس او رکالجس کی عمارتو ں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی حکومت انہیں بازیاب کرنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست چودہ اضلاع میں کئی اسکولس او رعمارتوں کو طوفان کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ کئی مقامات پر امتحانات کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہی میں سے نیٹ کا امتحان بھی ہے جسے ملتوی کیا گیا۔ اور اب امتحانات کیلئے ۰۲/ مئی سے اسکولس او رکالجس دوبار ہ کشادہ کئے جائیں گے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلبہ کا خاص خیال رکھیں جو امتحانات دینے کیلئے آنے والے ہیں۔ کئی اسکولس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لیکن یقین دلاتے ہیں کہ انہیں ہم بہت جلد بازیاب کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا ۸۱/ لاکھ افراد اس طوفان سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں حکومت کی جانب سے امداد پہنچا ئی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تاحال اس طوفان سے چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔