اکاؤنٹنسی طلبہ کے احتجاج کو راہول گاندھی کی تائید

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن اکاؤنٹنسی طلبہ کے احتجاج کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور ان کی جلد ازجلد یکسوئی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرچوں کی جانچ دوبارہ مناسب طریقہ سے کی جائے۔ وہ ادارہ برائے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا کے ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے جو دہلی کے مضافات میں ایک سیاحتی مرکز پر منعقد کیا گیا تھا۔