اکالی دل کا احتجاجی مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: شرومنی اکالی دل نے زرعی اصلاحات سے متعلق قانونوں کے خلاف جمعرات کو یہاں کریشی بھون کے نزدیک مظاہرہ کیا۔اکالی دل کے کارکنان نے کپاس اور مکا کے سلسلے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالا قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اکالی دل کے سینئر لیڈر برکم جیت سنگھ مجیٹھیا اور یوتھ اکالی دل کے بنٹی رومانہ نے مظاہرے کی قیادت کی۔ان رہنماؤں نے کہاکہ حکومت کو کسانوں کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت دینے کی گارنٹی یقینی بنانی چاہئے اور کسانوں کے حقوق کے خلاف لائے گئے قانونوں کو واپس لینا چاہئے ۔