حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین کے قائد مقننہ جماعت اور چندرائن گڈہ سے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی گاندھی اسپتال سے متعلق اپنے تبصرے پر تنازعہ میں آگئے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب رکن اسمبلی نے دعوی کیا کہ گاندھی اسپتال سے جیل بہتر ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے لیڈر جی نرنجن نے دعوی کیا کہ اس طرح کے بیانات سے طبی عملے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان نے حکومت سے کویڈ-19 پر کل جماعتی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثنا ٹی پی سی سی نے صحافی ارنب گوسوامی کے خلاف اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی کے خلاف مبینہ تبصرے کے لئے ریاستی انسانی حقوق کمیشن (ایس ایچ آر سی) سے بھی رجوع کیا ہے۔