اکبرالدین اویسی کا مقدمہ حیدرآباد کی عدالت میں منتقل ہوگیا

   

انچارج ایڈل نرمل کے جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ مسٹر رام لنگم نے بتایا کہ مسٹر اکبر الدین اویسی کا معاملہ حیدرآباد کے نامپلی میں واقع خصوصی عدالت میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2003 میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جناب اکبر الدین اویسی نے کچھ قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

اکبرالدین اویسی نے بذات خود کو انچارج ایڈل کی عدالت میں پیش کیا۔

کیس کی سماعت کے بعد مجسٹریٹ نے کیس حیدرآباد منتقل کردیا۔

(سیاست نیوز)