حیدرآباد۔/31 جولائی، ( سیاست نیوز) قائد مقننہ مجلس پارٹی اکبر الدین اویسی کی ضلع کریم نگر میں مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرنے کا جوڈیشیل مجسٹریٹ نے حکم دیا۔ پولیس کمشنر کریم نگر وی بی کملاسن ریڈی کی جانب سے اکبر الدین اویسی کو اشتعال انگیز تقریر میں کلین چِٹ دیئے جانے پر بی جے پی کے وکیل بی مہیندر ریڈی نے مقامی عدالت میں ایک درخواست داخل کی جس کی عبوری سنوائی کے بعد جوڈیشیل مجسٹریٹ پی سائی سدھا نے کریم نگر پولیس کو اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ 24 جولائی کو ضلع کریم نگر میں مجلسی رکن اسمبلی چندرائن گٹہ نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا جس کے خلاف بی جے پی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اکبر اویسی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔