اکبر اویسی کی ضمانت غیر مشروط ‘ سی آئی ڈی کا عدالت میںحلفنامہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /29 اگست (سیاست نیوز) مجلس کے قائد مقننہ اکبرالدین اویسی کی اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں سی آئی ڈی نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرکے ضمانت کیلئے کوئی شرائط نہ ہونے کی بات بتائی ۔ اسپیشل سیشن جج کورٹ میں وکیل کاشم شٹی ، کرونا ساگر نے درخواست داخل کرکے دعویٰ کیا تھا کہ 2013 ء میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں منظور کی گئی مشروط ضمانت کی خلاف ورزی کی گئی ۔ کریم نگر میں اکبر اویسی کی جانب سے ضمانت کی خلاف ورزی کا دعویٰ کرکے ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر اسپیشل میٹرو پولیٹین سیشن جج نے سی آئی ڈی اور اکبر اویسی کو نوٹس جاری کرکے حلف نامہ داخل کرنے ہدایت دی تھی ۔ سی آئی ڈی کے ڈی ایس پی سید جہانگیر نے آج جوابی حلف نامہ میں کہا کہ ایڈوکیٹ کی درخواست سے سی آئی ڈی کیس کا کوئی تعلق نہیں اور نظام آباد کورٹ سے منظور کی گئی ضمانت میں شرائط نہیں ہیں ۔ حلف نامہ کے ادخال پر اکبر اویسی نے راحت کی سانس لی ۔ درخواست کی سماعت کو /3 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔