اکبر ‘ بابر اور اورنگ زیب ہمارے ہیروز نہیں ہیں : رامدیو

   

پاکستان بہت جلد چار حصوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔ یوگا گرو کا گوا میںاظہار خیال
پاناجی : یوگا گرو رامدیور نے آج کہا کہ اکبر ‘ بابر اور اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں بلکہ چھترپتی شیواجی ہمارے سوپر ہیرو ہیں۔ گوا حکومت کی جانب سے چھتر پتی شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رام دیور نے کہا کہ ملک کی بیشتر ریاستوں کے تعلیمی بورڈز یا پھر این سی ای آر ٹی کی جانب سے ہمیں غلط تاریخ پڑھائی جاتی ہے ۔ ان کتابوں میں مغلوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے ۔ اسے تبدیل کیا جانا چاہئے ۔ اکبر ‘ بابر اور اورنگ زیب ہمارے ہیروز نہیں ہیں۔ ہمارے سوپر ہیروز چھترپتی شیواجی ‘ رانا پرتاپ ‘ چندر شیکھر آزاد ‘ بھگت سنگھ اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ایک فاتحانہ زندگی تھی ۔ ہمیں اس تاریخ سے وقفیت حاصل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے کبھی بھی کسی مذہب یا ذات پات کے خلاف کوئی امتیاز نہیں برتا بلکہ انہوں نے سبھی کو ساتھ لے کر چلا ہے ۔ پاکستان میں جاری بحران کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے رامدیو نے کہا کہ پاکستان چار حصوں میں تقسیم ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فی الحال ایک معاشی بحران سے گدر رہا ہے ۔ پاکستان بہت جلد چار حصوں میں تقسیم ہوجائیگا ۔ وہ ہمیشہ ہی چھوٹا ملک بنا رہے گا ۔