اکبر باغ سے نعش برآمد

   

حیدرآباد : چادرگھاٹ پولیس نے اکبر باغ علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی جس کی شناخت شیخ ارشد کی حیثیت سے کی گئی جو اپنے مکان میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ارشد کے مکان سے تعفن محسوس کرنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے آج اقدام کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ ارشد پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو اللہ بخش نامی شخص کا بیٹا تھا۔ چادرگھاٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔