حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ اکبر باغ علاقہ میں واقع ایک مکان میں پارک کی ہوئی کار میں اچانک آگ لگنے کے بعد خوف و دہشت پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک رہائشی مکان میں آج شام برقی تار ٹوٹ کر کار پر گرنے کے نتیجہ میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں کار کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔