سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے بیٹے ہلال اکبر لون کے خلاف منگل کے روز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلال اکبر لون کو پیر کے روز مولانا آزاد روڈ سری نگر پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل سے رہا کیا گیا تھا جس کے بعد حاجن پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ لون کے خلاف پولیس اسٹیشن حاجن میں پہلے ہی ایک کیس درج تھا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ہلال اکبر لون پر سال گذشتہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ایک عوامی جلسے کے دوران قابل اعتراض تقریر کرنے کا الزام عائد ہے ۔