نئی دہلی: رواں برس کے اکتوبر مہینے میں امپلائی پروویڈٹ فنڈ آرگنائیزیشن (ای پی ایف او) میں سات لاکھ سے زائد، امپلائی اسٹیٹ انسورنش کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں 11 لاکھ سے زائد اور نیشنل پینشن اسکیم (این پی ایس) میں 43 ہزار سے زائد شیئر ہولڈر شامل ہوئے ہیں۔قومی شماریات کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں ای پی ایف او میں سات لاکھ 15 ہزار 258 نئے شیئرہولڈر وابستہ ہوئے ہیں۔ ان میں پانچ لاکھ 59 ہزار 338 مرد اور ایک لاکھ 55 ہزار 913 خاتون اہلکار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سات اہلکار دیگر کٹیگری میں منسلک ہوئے ہیں۔