پٹنہ : راشٹریہ جنتادل کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان پر آج کہاکہ ملک تحمل ، شائستگی اور روادی کے ساتھ ساتھ ، عقلمندی، جمہوری اور جامع فیصلوں سے چلتا ہے نہ کہ پہلوانی سے ۔ لالو یادو نے جمعہ کو ٹوئٹ کیاکہ ملک تحمل ، شائستگی اور رواداری کے ساتھ ۔ساتھ عقلمندی ، جمہوری اور جامع فیصلوں سے چلتاہے نہ کہ پہلوانی سے ۔ انہوں نے کہاکہ اکثیر میں غرور نہیں بلکہ عاجزی ہونی چاہئے ۔ آرجے ڈی سپریمور نے کہاکہ دنیا کے سب طویل ، پرامن اور جمہوری کسان ستیہ گرہ کے کامیاب ہونے پر مبارکباد ۔ انہوں نے کہاکہ پونجی پرست حکومت اور اس کے وزرائنے کسانوں کو دہشت گرد ، خالصتانی ، مٹھی بھر لوگ ، غدار وطن وغیرہ کہہ کر ملک کے اتحاد اور ہم آہنگی کوپارہ ۔ پارہ کرمحنتی اکثریتی آباد ی میں عدم اطمینان پیدا کیا۔