اکرم اور گمبھیر سے بہت کچھ سیکھا:کلدیپ

   

کولکتہ ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چائنامین بولر کلدیپ یادو نے کہا ہے کہ انہوں نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے سابق کپتان گوتم گمبھیر اور بولنگ کوچ وسیم اکرم اور اسپنر بریڈ ہاگ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔کلدیپ نے کے کے آر کی ویب سائٹ پر بات چیت میں کہا کہ گمبھیر ، وسیم اور ہاگ میرے بہت قریبی ہیں اور کے کے آر میں کیریئر کے آغاز سے ہی تینوں نے مجھے ہمیشہ آگے بڑھنے میں مدد کی تاکہ میں خود کو بہتر بولر بنا سکوں۔انہوں نے کہا کہ کے کے آر میں میرے کھیل کے آغاز سے ہی گمبھیر کا مجھ پر بڑا اثر رہا اور وہ گزشتہ دو تین سال میں میچ کے دوران ہی نہیں بلکہ اس کے بعد بھی مجھ سے کافی بات چیت کرتے رہے۔چائنامین بولر نے اکرم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اکرم بہت پسند ہیںانہوں نے مجھے ذہنی طور پر بہت تیار کیا ۔