اکریڈیشن کارڈس کی تجدید کیلئے درخواستیں مطلوب

   

منچریال ۔ ڈی پی آر او منچریال مسٹر وائی سمپت کمار نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع منچریال کے تمام ورکنگ جرنلسٹ اپنے ایکریڈیشن کارڈ کی تجدید کیلئے 25 مئی تا 4 جون ذریعہ آن لائین درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کارڈز 30 جون کو معیاد ختم ہو رہی ہے ۔ حکومت نے 2022 تا 2024 کیلئے اہل ورکنگ جرنلسٹوں سے آن لائین فارمس داخل کرنے کی گذارش کی ہے ۔ آن لائن کیلئے https://ipr.telangana.gov.in ویب سائیٹ استعمال کرسکتے ہیں ۔