ممبئی ۔ ووڈ اسٹار کھلاڑی اکشے کمار ان دنوں کافی چرچے میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلم ہیرا پھیری 3 کے بارے میں کچھ کہا ہے جس کی وجہ سے ان کے مداح مایوس ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔ اس کے بعد کئی طرح کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار کی فیس زیادہ تھی جس کی وجہ سے فلم ان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ اب اس دوران اکشے کمار نے اپنی فیس کے بارے میں بہت کچھ بول دیا ہے۔ یہ جاننے کے بعد فلمساز کافی خوش ہو سکتے ہیں۔اکشے کمار کی سب سے زیادہ زیر بحث فلم ہیرا پھیری کا تیسرا حصہ ان کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔ جس کے بعد اکشے کمار کافی چرچے میں ہیں۔ اب اس دوران اکشے کمار نے اپنی فیس کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے جس کا فلم بینوں کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے کہا میں بالکل نئے انداز میں شروعات کرنا چاہتا ہوں اور میں نے اسے پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو کیا ضرورت ہے۔ مجھے اپنی فیسوں میں 30 تا 40 فیصد کمی کرنی پڑے گی۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر یکے بعد دیگرے ناکام ہوتی جارہی ہیں ۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں رام سیتو اور رکشا بندھن نے باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کی اور ان کے کریئر کی ایک کامیاب فلم ہیرا پھیری 3 اکشے کمار کے ہاتھ سے نکل چکی ہے ، اس کی اطلاع خود اکشے کمار نے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمارکی جگہ کارتک آریان راجو کے کردار میں نظر آ سکتے ہیں۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ کارتک آریان حال ہی میں بھول بھولیا 2 میں نظر آئے تھے جبکہ اس کی پہلی قسط اکشے کمار کی ایک کامیاب ترین فلموں میں ایک ہے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس وقت اکشے کمار کی فلمیں باکس آفس پر یکے بعددیگرے ناکام ہورہی ہیں جن میں بڑے بجٹ کی حالیہ فلم پرتھوی راج چوہان اور کے بعد بچن پانڈے قابل ذکر ہیںاس کے علاوہ حالیہ دنوں میں ریلیز انکی ایک اورفلم رکشا بندھن بھی باکس آفس پر ناکام ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ عوامی سطح پر بھی متنازعہ بیانات نے اکشے کمار کی مارکٹ اور مداحوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔