اکشے کمار ’کھوکھلا و کمزور‘ شخص، جامعہ والے ٹوئٹ پر ردعمل

,

   

Ferty9 Clinic

٭ ایکٹر اکشے کمار نے شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاجوں پر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں پولیس کارروائی کے بارے میں ایک ٹوئٹ کو ’لائک‘ کرنے کے بعد وضاحت کی کہ انھوں نے غلطی سے لائک بٹن دبایا تھا۔ اس پر ایک ٹوئٹر یوزر نے اداکار کو ’’کمزور ‘‘ شخص قرار دیا۔ اب فلمی دنیا کے ہی نمایاں شخص انوراگ کیشپ نے اسی یوزر کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔ جب ایک اور یوزر نے کیشپ کے دوبارہ ٹوئٹ کو اسکرین شاٹ کے ذریعے شیئر کیا اور لکھا کہ دیکھئے، انوراگ کا اکشے کے تعلق سے کیا کہنا ہے۔اس کے جواب میں کیشپ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بالکل، بلا قید و شرط‘‘۔