مبئی۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم پرتھوی راج کا نام اب ‘سمراٹ پرتھوی راج’ ہوگا۔اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی فلم ‘پرتھوی راج’ کا ٹائٹل تبدیل کر دیاگیا ہے۔یش راج اسٹوڈیو نے کرنی سینا کی شدید مخالفت کے باوجود فلم پرتھوی راج کا ٹائٹل بدل کرصرف سمراٹ پرتھوی راج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرنی سینا نے یش راج اسٹوڈیو سے فلم کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یش راج اسٹوڈیوز نے کرنی سینا کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔