اکشے کمار کی گڑ و روٹی سے تواضع

,

   

پونے ۔  ایک عمر رسیدہ کاشتکار جوڑا جو ایک چھوٹے سے مضافاتی علاقہ میں پونے کے قریب مقیم تھا، اکشے کمار کے لئے حیرت کی وجہ بن گیا۔ جبکہ اُس شخص اور اُس کی بیوی نے اپنے مکان پر اُس کے آنے پر اُس سے پانی کے بارے میں سوال کیا اور گڑ اور روٹی سے اُس کی تواضع کی۔ اس کے ساتھ تصویرکشی کروائی۔

حالانکہ وہ اِس بات سے ناواقف تھے کہ اُن کا مہمان کون ہے۔ اُنھیں اُس وقت اُس کا پتہ چلا جبکہ اکشے کمار نے اپنا تعارف کروایا۔ بعدازاں اُنھوں نے اُن کے ساتھ تصویر کشی کروائی اور اُن کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ اُنھوں نے کہاکہ مجھے آج اچھا سبق ملا ہے کہ کسی کو بھی کم تر نہیں سمجھنا چاہئے۔ بعدازاں اکشے کمار نے اپنے پڑوسی ابھیشک بچن وغیرہ کو اِس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ وہ ابھیشک بچن کے گھر 8 بجے صبح پہونچ گئے تھے۔