ممبئی ۔ بالی ووڈ میں کوئی کتنا ہی بڑا سوپر اسٹارکیوں نہ بن جائے، ہرکسی کے کریئر میں کسی نہ کسی وقت تنزلی ضرورآتی ہے۔ شاہ رخ خان کو بھی واپسی میں کافی وقت لگا۔ سلمان خان کا کریئر بھی درمیان میں پھنستا ہوا نظر آیا تھا اور بعد میں انہوں نے رفتار پکڑ لیا۔ اب اکشے کمار کے ساتھ بھی ایسا ہی دیکھا جا رہا ہے۔ اکشے نے اپنے کریئر میں بہت اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ اب وہ ایک بار پھر ایسے حالات میں ہیں کہ ان کی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کیا جارہا ہے۔ اس کا اثر باکس آفس پر صاف نظر آرہا ہے۔ ان کی تازہ ترین ریلیز فلم سرپھیرا کے پہلے ہفتے کی کمائی کچھ خاص نہیں رہی اور وہ ان دنوں میں صرف 18.80 کروڑ ہی کماسکی۔ فلم کی بات کریں تو اس نے پہلے دن ڈھائی کروڑ روپئے کی کمائی کی تھی۔ تب ایسا لگا کہ یہ فلم بہت سے لوگوں تک ٹھیک سے نہیں پہنچی۔ فلم نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 12 کروڑ روپئے کا بزنس کیا۔ اس کے بعد فلم نے اگلے تین دنوں میں 5.5 کروڑ روپئے کمائے۔ فلم کا مجموعہ 1.25 کروڑ روپئے تھا۔ فلم نے اب تک ایک ہفتے میں 18.80 کروڑ روپئے کا بزنس کیا ہے۔ حالانکہ فلم نے کسی بھی دن ایک کروڑ روپئے سے کم نہیں کمایا ہے، لیکن صرف ایک دن ایسا ہوا ہے جب فلم 5 کروڑ روپئے کمانے میں کامیاب رہی ہو۔ اگر فلم کو اپنے بجٹ کے قریب بھی پہنچنا ہے تو اسے کسی بھی قیمت پر اس ویک اینڈ پر10 کروڑ روپئے کمانے ہوں گے۔ اورفلم آنے والے ہفتے میں بھی اپنی اسی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ حالانکہ یہ فلم جنوبی ہند کی ایک کامیابی فلم کا ریمیک ہے ۔ساؤتھ کے سوپر اسٹار سوریا کی فلم سورارائی پوترو کا ریمیک ہے جوکہ ایک کامیاب ترین فلم تھی ۔