اکنا پیٹ میں بی جے پی کارکنوں کے اجلاس کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

میدک۔ ریاستی عوام ٹی آر ایس سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں اور انتخابی وعدوں کو فراموش کردیئے جانے پر عاجز آچکی ہے۔ عوام کو اب تازہ انتخابات کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ ٹی آر ایس کا آنے والے انتخابات میں ریاست سے صفایا یقینی ہے۔ بھاجیا کمار کنوں کو چاہئے کہ آپس میں اتحاد کو فروغ دیں۔ بھاجیا کے ریاستی قائد سابق ایم ایل اے میدک مسٹر جی ششی دھر ریڈی نے میدک کے اکناپیٹ میں بھاجیا کمار کنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کرلیا۔ صدر بھاجیا ضلع میدک مسٹر گڈم سرینواس کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں منڈل سطح کے پارٹی کمار کنوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

کیرا میری میں بارش کی وجہ سے بیوہ خاتون کا مکان منہدم
کیرامیری ۔ مستقر کیرامیری میں مسلسل تین یوم سے ہورہے زوردار بارش کی وجہ سے ایک غریب بیوہ خاتون کا گھر منہدم ہوجانے سے لاکھوں روپیوں کا مالی نقصان ہوگیا تفصیلات کے بموجب سعیدہ بی نامی بیوہ خاتون (جس کے شوہر کا کچھ سال قبل گردے ناکارہ ہوجانے سے موت واقع ہوگئی تھی) وہ اپنے دو لڑکوں اورایک لڑکی کے ساتھ کیرامیری کے محلہ سلطان گوڑہ میں مقیم ہے وہ خاتون عیدالاضحی کے موقع پر اپنے والدین کے گھر گئی ہوی تھی اور تین یوم سے اس کے والدین کے گھرپرہی تھی کہ اسی اثنا یہ حادثہ پیش آیا جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن گھرمیں موجود تمام اشیاء مکمل طریقہ سے خراب ہوگئے اطلاع پاکر وہ خاتون اپنے مکان کو دیکھنے کے بعد زاروقطار رونے لگ گئی جس سے وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ نم ہوگئی۔