حیدرآباد : اگرچیکہ کوویڈ ۔ 19 کی دوسری لہر ختم ہونا ابھی باقی ہے۔ اس وباء کی تیسری لہر جلد شروع ہونے کا امکان ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے اکٹوبر میں تیسری لہر شروع ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ڈاکٹر آر آر گنگا کھیڈکر سابق ہیڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ کمیونیکیبل ڈیسیزس، آئی سی ایم آر نے کہاکہ اس وباء کی تیسری لہر 4 تا 6 ماہ بعد شروع ہوسکتی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل (TSMC) کے زیراہتمام منعقدہ ایک ویبنار میں ڈاکٹر گنگا کھیڈکر نے کہاکہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اگر تیسری لہر کو آنا ہو تو یہ چار تا چھ مہینوں بعد آسکتی ہے۔ یہ دوسری لہر سے بڑی نہیں ہوگی۔ یہ ایک مختصر لہر ہوگی اور ہم کو اس کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میڈیکل ایکسپرٹس کے ایک Reuters Poll کے مطابق کورونا وائرس انفیکشن کی ایک تیسری لہر ہندوستان میں اکٹوبر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ اگرچیکہ یہ موجودہ وباء کے مقابل بہتر طور پر قابو میں ہوگی تاہم اس وباء سے عوام کی صحت کو کم از کم ایک سال تک خطرہ لاحق ہوگا۔