اکٹوبر میں 1.2ارب یونٹ بجلی کی کمی ہوئی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: اس سال اکتوبر میں بجلی کا شارٹ فال 1.2 ارب یونٹ تک پہنچ گیا، جو ملک میں طلب کے مقابلے میں سپلائی کی کمی کی وجہ سے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے ۔کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی برک ورک ریٹنگز کی بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، پنجاب اور راجستھان اکتوبر 2021 میں بجلی کی کمی کا سامنا کرنے والی ریاستوں میں شامل تھے ۔ پچھلے مہینے گجرات کو 215 ملین یونٹس کی بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو 10 سالوں میں سب سے زیادہ ہے ، جب کہ ہریانہ میں 113 ملین یونٹس کی نو سال کی کم ترین کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بجلی کی شدید قلت والی دیگر ریاستوں میں راجستھان (24.17 کروڑ یونٹ) اور اتر پردیش (13.72 کروڑ یونٹ) شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا ہے لیکن بجلی کی سپلائی بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق نہیں رہ سکی۔