اکھلیش اور جینت بی جے پی کا صفایا کرنے کیلئے پرعزم

,

   

Ferty9 Clinic

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب۔عوام سے اتحاد کو کامیاب بنانے کی اپیل
لکھنو:یوپی میں پہلے مرحلہ کے انتخاب میں اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ سب ہی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ اسی عمل میں سماجوادی پارٹی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے اہم لیڈر اکھلیش یادو اور جینت چودھری نے آج غازی آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی اوربی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکھلیش نے کہا کہ یوپی انتخاب میں اس غازی پور بارڈر سے غازی پور تک بی جے پی کا صفایا ہوگا۔دونوں لیڈروں نے لال پوٹلی کو ہاتھوں میں لے کر ’اَنّ سنکلپ‘ لیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اصل سرپرائز اتر پردیش سے نہیں بلکہ گجرت سے آئے گا۔ ان کا اشارہ اس سال کے آخر میں گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کی طرف تھا۔ انھوں نے کہا کہ کسان بے عزت ہوئے تھے اور ان کی بہادری اور ہمت سے قانون واپس ہوئے ہیں۔ یوپی انتخاب میں اس غازی پور سے اْس غازی پور تک بی جے پی کا صفایا ہوگا۔اکھلیش یادو نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 میں کورونا انفیکشن کے دور میں مزدور اپنے گھروں کو پیدل ہی جانے کے لیے مجبور ہوئے۔ 90 سے زیادہ مزدوروں کی راستے میں ہی جان چلی گئی۔ اس دوران سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی نے لوگوں کی مدد کی۔ سماجوادی پارٹی نے ایک ایک لاکھ روپے لوگوں مالی امدادکے طور پر دیئے۔اکھلیش نے عوام سے سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے کہا کہ ایک طرف وہ حکومت ہے جو کسانوں کو دباتی ہے اور دوسری طرف ترقی کرنے والی حکومت ہوگی۔ اب نوجوانوں کو طے کرنا ہے کہ لاٹھی سے مارنے والی حکومت چاہیے یا پھر ترقیاتی کام کرنے والی حکومت۔