اکھلیش اور مایاوتی کی یوگی حکومت کو مبارک باد

   

لکھنؤ۔ اترپردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے مبارک باد دی ہے ۔ دونوں سابق وزراء اعلی نے یوگی حکومت کو جمہوری اقدار پر عمل اور عوام کی خدمت کرنے کی صلاح بھی دی ہے ۔ یوگی حکومت کے جمعہ کو منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں مدعو کئے جانے کے باوجود ایس پی فاونڈ ملائم سنگھ یادو، کانگریس صدر سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، ایس پی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی سپریمو مایاوتی نہیں پہنچیں۔ حالانکہ اکھلیش اور مایاوتی نے ٹوئٹ کے ذریعہ نئی حکومت کو مبارک باد اور نیک تمناؤں سے نوازا۔ مایاوتی نے ہفتہ کو ٹوئٹ کیا اور لکھا‘ یوپی میں نئی بی جے پی حکومت کی تشکیل کی مبارک باد اور یہ حکومت آئینی اور جمہوری اقدار و نظریات کے ساتھ کام کرے ۔