اکھلیش سمجھتے ہیں کہ مسلمان ان کی جیب میں ہیں: مایاوتی

   

امروہہ ۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ذریعہ سماج کے ہر طبقے کے امیدوار کو ٹکٹ دئیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش کو لگتا ہے کہ مسلمان ان کی جیب میں ہیں۔ مایاوتی نے ہفتہ کو امروہہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم سماج سے سوال کیا‘اترپردیش میں ایس پی کی اقتدار منتقلی اور بی جے پی کی تاج پوشی کے بعد مسلمانوں نے ایس پی کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔ یہ سب کو معلوم ہے ۔ لیکن اس کے بدلے میں مسلم سماج کو ایس پی سے کیا ملا؟۔مسلم سماج کے لوگوں سے میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایس پی نے اترپردیش میں کتنے ٹکٹ ان کے سماج کے لوگوں کو دئیے ہیں۔ بی ایس پی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم کرنے یہاں پہنچ مایاوتی نے (ایس پی) پر مظفر نگر فسادات کی آڑ میں مغربی اترپردیش کا بھائی چارہ ختم کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا یہ فساد مغربی اترپردیش میں ہوئے فساد کی واضح مثال ہے ۔انہوں نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر الزام لگایا کہ ایس پی کے سربراہ کو لگتا ہے کہ مسلمان ان کی جیب میں ہیں۔ ان کو ٹکٹ دے یا نہ دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے ۔