اٹاوہ ۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے اتحاد توڑنے کے اعلان کے بعد مہان دل کے صدر کیشو دیو موریہ کو پیدل کردیا ہے ۔ ایس پی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے کیشو دیو موریہ کو ایک فارچونر کار گفٹ میں دیا تھا جسے اتحاد ختم ہونے کے بعد واپس مانگ لیا ہے ۔ ایس پی ذرائع نے دعوی کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس پی سے اتحاد توڑنے والے مہان دل سربراہ کیشو دیو موریہ سے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے گفٹ می دی گئی کار واپس لے لی ہے ۔اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتیجے سامنے آنے کے بعد راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل الیکشن میں حصے داری نہ ملنے سے ناراض کیشو دیو موریہ نے ایس پی سے اتحاد توڑنے کی بات کہہ کر کئی طرح کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ایس پی سے اتحاد توڑنے کا اعلان کیا ے ۔ ایس پی اتحاد میں مہان دل کو صرف دو سیٹیں ملی تھی۔ کیشو کی بیوی اور بیٹے کو ایس پی کے نشان پر انتخابی میدان میں اتارا گیا تھا کہ لیکن دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔