اکھلیش نے تمام تنظیموں اور مہیلا سبھا کو تحلیل کردیا

   

لکھنو۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کی تمام نوجوان تنظیموں، مہیلا سبھا، دیگر سیل اور قومی اور ریاستی ایگزیکٹو کو تحلیل کردیا ہے۔ایس پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ٹویٹ میں لکھا گیا سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو جی، پارٹی کی اتر پردیش یونٹ کے صدرکو چھوڑ کر تمام نوجوان تنظیموں کے قومی صدر، مہیلا سبھا اور دیگر تمام سیل، ریاستی صدور اور ضلع صدر اور قومی، ریاستی اور ضلعی ایگزیکٹو کو فوری اثر سے تحلیل کردیا گیا ہے۔ایگزیکٹیو کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔حالانکہ پارٹی نے اس کی کوئی وجہ واضح نہیں کی ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد سال 2024 میں رام پور اور اعظم گڑھ لوک سبھا حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ایس پی کی شکست کو دیکھتے ہوئے جو اس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، یہ اقدامات ہوئے ہیں۔

بی جے پی اقتدار میں کسان خودکشی کرنے پر مجبور: اکھلیش
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادونے کہا کہ بی جے پی حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کے اقتدار میں ریاست کے کسان مہنگائی اور قرض کے چنگل میں پھنستا جارہا ہے اور خودکشی کرنے کو مجبور ہے۔اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے کسانوں اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک طرف جہاں کسانوں کو جیپ کے پہیوں سے کچلا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی حکومت کا بدعنوانی بھرا نظام کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ جھانسی میں زمین کی پیمائش کے لئے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ملازم کے ذریعہ رشوت طلب کئے جانے پر کسان کی خودکشی کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔