اکھلیش نے شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ پر ڈمپل یادو اور جیا بچن کیساتھ چادر چڑھائی

,

   

آگرہ۔ 6 دسمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ہفتہ کے روز آگرہ کے فتح پور سیکری میں واقع حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ پہنچے ۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اور جیا بچن بھی موجود تھیں۔ تینوں نے درگاہ پر حاضری دی اور چادر و پھول نذر کیے ۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہاں آنے کا موقع ملا۔ میری یہ خواہش ہے کہ ملک کی ایکتا، ملی جلی تہذیب اور ایک دوسرے کے تئیں محبت میں اضافہ ہو۔ یہ تاریخی مقام ہے جہاں سب مل جل کر رہتے ہیں۔ ہمارے ہندوستان کی پہچان یہی۔ ہے کہ مختلف ذاتوں اور مذاہب کے لوگ مل کر زندگی گزارتے ہیں۔