پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ جہاں سماج وادی پارٹی مسلم ووٹروں پر اپنی اجارہ داری سمجھتی ہے ، وہیں دوسری جانب وہ مسلم سماج کو ان کا حق دینے سے گریز کرتی ہے ۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کسی مسلم کو راجیہ سبھا کا امیدوار نہ بناکر ان کے ساتھ دھوکہ کیا،مسلمانوں کو اس سے پوری سیاسی بیداری کے ساتھ سمجھ لینا ضروری ہے کہ سماج وادی پارٹی ان کا ووٹ تو چاہتی ہے ،مگر ان کو حصہ داری نہیں دینا چاہتی ہے ۔
