اکھلیش ووٹر لسٹ سے مسلم /یادو ووٹروں کے نام ہٹانے کے الزام کا ثبوت دیں

   

لکھنو: الیکشن کمیشن نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو نوٹس جاری کرکے لگائے گئے الزام کا ثبوت طلب کیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ایس پی صدر 10 نومبر تک اس سلسلے میں ثبوت فراہم کریں۔اکھلیش یادو نے 29 ستمبر کو الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے پنا پرمکھوں کی ہدایت پر ہر اسمبلی حلقہ سے 20 ہزار یادو ،مسلم ووٹروں کے نام ہٹا ئے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں کو ایک بوتھ سے دوسرے بوتھ میں منتقل کیا گیا۔اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ یوپی میں جو حکومت بنی ہے وہ عوام نے نہیں بنائی ہے۔ یہ حکومت چھین لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوامی فورم پر لگائے گئے الزام کو ثابت کریں