اکھلیش کانسٹیبل بھرتی میں عمر کی حد بڑھانے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

لکھنو : یکم جنوری ( ایجنسیز ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں کانسٹیبل عہدوں کے لیے جاری بھرتی میں عمر کی حد بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی لاپرواہی، بار بار تاخیر اور بدنظمی کے باعث ہزاروں نوجوان اوور ایج ہو گئے ہیں، جس کی سزا بے روزگار امیدواروں کو نہیں ملنی چاہیے۔اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سماج وادی پارٹی پولیس کانسٹیبل بھرتی میں عمر کی حد بڑھانے کے مطالبے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے عمل میں مسلسل رکاوٹوں اور ناقص انتظامات کی وجہ سے امیدوار مقررہ عمر سے تجاوز کر چکے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ عمر میں رعایت دے کر نوجوانوں کو نئے سال کا تحفہ دے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی حکومت کے ناقص اور غیر منظم بھرتی نظام کا خمیازہ نوجوان کیوں بھگتیں؟ اکھلیش یادو کے مطابق نوجوانوں کا مستقبل ہی ملک کا مستقبل ہے۔