اکھلیش کا مودی پر جوابی حملہ‘بی جے پی کیلئے ریڈ الرٹ ہے مہنگائی

   

میرٹھ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ایس پی کی لال ٹوپی کو اترپردیش کے لئے ریڈ الرٹ بتانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے لئے مہنگائی اور بے روزگاری ’ریڈ الرٹ‘ ہے ۔ مودی نے گورکھپور میں ایمس اور کھاد کارخانے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی یا اکھلیش کا نام لئے بغیر کہا‘ لال ٹوپی والوں کو حکومت بنانی ہے دہشت گردوں پر مہربانی دکھانے کے لئے ، دہشت گردوں کو جیل سے چھڑانے کے لئے ،اور اس لئے یاد رکھئے لال ٹوپی والے یوپی کے لئے ریڈ الرٹ ہیں یعنی خطرے کی گھنٹی ہے ۔ ایس پی سربراہ نے اس کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا‘ بی جے پی کے لئے ’ریڈ الرٹ‘ ہے مہنگائی کا بے روزگاری،بے کاری کا،کسان مزدور کی بدحالی کا،ہاتھرس، لکھیم پور، خواتین و نوجوان استحصالی کا، برباد تعلیم،کاروبار و صحت کا۔ اکھلیش نے ایس پی کی لال ٹوپی کو ہی اقتدار سے بی جے پی باہر کرنے والا بتاتے ہوئے کہا‘لال ٹوپی’ ہی اس بار بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرے گی۔ لال کا انقلاب ہوگا۔بائیس میں تبدیلی آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اکھلیش نے آر ایل ڈی کے ساتھ انتخابی اتحاد کا رسمی اعلان کرتے ہوئے ا ٓج میرٹھ میں ایس پی آر ایل ڈی کی مشترکہ ریلی سے خطاب کیا۔