لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتوار کو سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے دیہانتپر غم کا اظہار کیا۔.نٹور سنگھ، جو طویل عرصہ سے بیمار تھے، ہفتہکی رات دیر گئے دیہانت ہوگیا،ان کی عمر 93 سال تھی۔ایس پی کے سربراہ نے پر ایک پوسٹ میں کہاکہسابق وزیر خارجہ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ نٹور سنگھ جی کے دیہانت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔کانگریس کے سینئر رہنما نٹور سنگھ نے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں آخری سانس لی، جہاں انہیں گزشتہ چند ہفتوں سے داخل کیا گیا تھا۔راجستھان کے بھرت پور ضلع میں پیدا ہوئے، نٹور سنگھ 2004-05 میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (UPA) حکومت میں وزیر خارجہ تھے۔. وہ پاکستان میں ہندوستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور 1966 سے 1971 تک اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دفتر سے منسلک رہے۔