اکھلیش کی سائیکل اب دوڑنے والی نہیں

   

اٹاوہ میں ’’ون مہوتسو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ایم پی کٹھیریا کا طنزیہ ریمارک

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ذریعہ پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے ذمہ داروں کے ردوبدل پرطنز کستے ہوئے سابق مرکزی مملکتی وزیر اور بی جے پی ایم پی پروفیسر رام شنکر کٹھیریا نے کہا کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو بھلے ہی سائیکل کی کتنی مرمت کیوں نہ کروا لیں لیکن اب سائیکل دوڑنے والی نہیں ہے ۔ اٹاوہ میں فشر ون میں منعقد ‘ون مہوتسو’ پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد کٹھیریا نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ایس پی سربراہ چاہئے کتنی بھی سائیکل کی مرمت کروا لیں لیکن 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں ایس پی کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ رام پور اور اعظم گڑھ میں پارلیمانی ضمنی انتخابات میں ایس پی۔ بی جے پی سے مقابلہ نہیں کر پائی تو آگے کیسے کامیاب ہوگی۔ یہ سوال خود بہ خود کھڑا ہوتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کے مقابلے کوئی بھی پارٹی اس وقت ملک میں ٹکر میں نہیں ہے ۔ اپوزیشن کافی مایوسی کا شکار ہے ۔ اس لئے کوئی بھی پارٹی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو کے 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اترپردیش کی سبھی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کے سوال پر کٹھیریا نے کہا کسی نے منع تو کیا نہیں ہے ۔ جو بھی چاہئے انتخابی میدان میں اتر سکتا ہے ۔ ان کی پارٹی کسی کو بھی روکنے نہیں جارہی ہے اور نہ ہی انتخابی میدان میں اترنے سے روکے گی لیکن سبھی پارٹیوں کو اپنا پنا حال اچھی طرح سے معلوم ہے ۔رامپور اور اعظم گڑھ میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے پارٹی کے حوصلے بیحد بلند ہیں اور وہ دیگر پارٹیوں کے قائدین کو نشانہ بنارہی ہے۔
کنہیا لال قتل کیس ، ایک اور ملزم این آئی اے ریمانڈ پر
جے پور: راجستھان کے ادے پور میں ہونے والے کنہیا لال قتل کیس میں ایک اور ملزم کو آج 12 جولائی تک قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ کنہیا لال قتل کیس کی جانچ کے بعد اس معاملے میں گرفتار ملزم محمد محسن کو این آئی اے نے دوپہر کو یہاں کی خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 12 جولائی تک ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اس کیس میں گرفتار کلیدی ملزم ریاض اور غوث سمیت چار ملزمان بھی ریمانڈ پر ہیں۔ اس معاملے میں اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔