سماج وادی کے صدر اکھلیش یادو رامپور دورہ کےلیے جانے والے تھے، مگر انہوں نے محرم تہوار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس دورے کو دو دن کےلیے ملتوی کردیا، انہوں نے اپنے پارٹی کے صدر دفتر سے پریس کانفرنس کرکے اس بات کی جانکاری دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں رامپور کے کس کس علاقہ میں دورہ کرونگا ضلع منتظمہ کو پوری تفصیلات سے اگاہ کرونگا۔ انہوں کہا کہ اعظم خان پر اتنے مقدمات درج ہوئے شاید سیاسی تاریخ میں ملائم کے علاوہ اتنے مقدمات کسی پر درج نہیں ہوئے ہونگے۔ بعض ایسے مقدمات درج کیے جارہے ہیں جس کا کسی کو علم نہیں ہے، دس بارہ سال پرانی چیزوں کو نکال کر فرضی مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، اور ضلع منتظمہ اپنے دباؤ میں یہ سب کام کر رہی ہے۔ اسلئے ہمارا اگلا پروگرام 13/14 دسمبر کا ہوگا، اور کسی بڑے لیڈر کے انے کے بعد تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اور وہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ رامپور کی سچائی سب کے سامنے ائے۔