اکھلیش یادو نے چچا شیو پال کو چھ سیٹوں کی پیشکش کی

,

   

Ferty9 Clinic

شیو پال یادو کی پرگتیشیل سماج وادی پارٹی کو اترپردیش انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کی قیادت والے اتحاد کے حصے کے طور پر چھ سیٹوں کی پیشکش کی گئی ہے جس پر اتفاق ہو گیا ہے 1996 سے جسونت نگر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے شیو پال نے ایس پی چھوڑ کر 29 اگست 2018 کو پی ایس پی-ایل بنایا تھا اکھلیش یادو نے ابتدائی رکاوٹوں کو نظرانداز کرتے ہوئے 16 دسمبر کو اپنے چچا سے ملاقات کے بعد ایس پی اور پی ایس پی (ایل) کے درمیان اتحاد کا اعلان کیا تھا ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق شیو پال کی پی ایس پی ایل کو گننور جسونت نگر بھوجپور جسرانہ مبارک پور اور غازی پور سے ایک ایک سیٹ دی گئی ہے خبر یہ بھی ہے کہ شیو پال یادو گنور سے اور ان کے بیٹے آدتیہ جسونت نگر سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔