اکھلیش یادو کا بڑا بیان:ملک کو بچانے کے لیے ہوں گے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات

   

75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو نے اتوار کو دارالحکومت لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے دفتر پر پرچم لہرا کر لوگوں کو مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوپی اسمبلی الیکشن ملک کو بچانے کا الیکشن ہے ، نوجوانوں کو 2022 کے اسمبلی الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھنا چاہیے۔ بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ آج جو اقتدار میں ہیں، انہوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ آئین کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ دلتوں اور پسماندہ افراد کو سوچنا ہوگا کہ کیا انہیں وہ حق مل گیا ہے جو انہیں آئین میں ملا تھا۔