کورونا وائرس کے انفیکشن کی بڑھتی ہوئی رفتار نے اتر پردیش کی یوگی سرکار کے تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔ ادھر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کو نصیحت دیتے ہوئے بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، اس طبی ہنگامی صورتحال کے دور میں ایس پی کے وقت شروع ہونے والے ‘لکھنؤ کینسر انسٹی ٹیوٹ’ کا بہت بڑا کیمپس پہلے مرحلے میں 750 اور کل 1250 بستروں کے لئے جگہ فراہم کرے گا۔ ایس پی نے ڈیڑھ سال میں جس کینسر انسٹی ٹیوٹ کو بنایا تھا۔ اسے بی جے پی حکومت اپنے 4 سالہ دور حکومت کے بعد تو کوویڈ کے لئے کھول دے۔